ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام گڑھ کورٹ نے کوئلہ چوری کے معاملے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ ممبر اسمبلی یوگیندر مہتو کو سنائی تین سال کی سزا

رام گڑھ کورٹ نے کوئلہ چوری کے معاملے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ ممبر اسمبلی یوگیندر مہتو کو سنائی تین سال کی سزا

Thu, 01 Feb 2018 12:19:11    S.O. News Service

رانچی،31؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ میں رام گڑھ کی عدالت نے رکن اسمبلی یوگیندر مہتو کو تین سال کی سزا سنائی ہے۔یوگیندر مہتو کو رام گڑھ کے کورٹ کی ایس ڈی جی ایم آرتی مالا نے کوئلہ چوری کے ایک معاملے میں سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ یوگیندر مہتو گومیا سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ممبر اسمبلی ہیں۔سزا کے بعد اب شری مہتو کی اسمبلی کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔غور طلب ہے کہ دو یا دو سال سے زیادہ کی سزا ہونے پر لوک سبھا اور اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی جاتی ہے۔ساتھ ہی جن سیاستدانوں کو عدالت دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا دیتی ہے، وہ اگلے 10سال تک انتخابات نہیں لڑ سکتے۔معلومات کے مطابق یوگیندر مہتو رام گڑھ کے رہنے والے ہیں۔رجرپا تھانہ علاقے میں ان کی دو ہارڈکوک بھٹا۔شبھم اور شوم ہارڈ کوک بھٹا پر کیس درج تھا۔سال 2010 میں غیر قانونی کوئلہ کی برآمدگی کے بعد پولیس نے رجرپا تھانہ میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔معاملے میں پولیس نے یوگیندر مہتو کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تھا۔جس کے بعد کورٹ میں مقدمے کی سماعت چل رہی تھی۔جس میں آج یعنی 31 جنوری کو عدالت نے انہیں تین سال کی سزا سنائی۔ممبر اسمبلی کے علاوہ ان کے چھوٹے بھائی چترگپت مہتو اور پانچ دیگر لوگوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔رجرپا تھانہ علاقے میں اسکینڈل نمبر 53 /10 میں دفعہ 414 120 بی 467 468 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالتی مجسٹریٹ آرتی مالا کورٹ میں سزا سنائی گئی ہے۔3 سال کی سزا کے ساتھ ساتھ 5000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔جرمانہ نہ دینے پر 3 مہینہ کی سزا بڑھا دی جائے گی۔رجرپا تھانہ کے اس وقت کے تھانہ انچارج چندرکا پرساد کے ذریعہ معاملہ درج کیا گیا تھا۔سزا سنانے کے بعد رکن اسمبلی کو فوری طور پر پولیس حراست میں لے لیا گیا۔بعد میں اسی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی گئی اور ممبر اسمبلی سمیت تمام کو ضمانت مل گئی۔


Share: